چندوسی (نامہ نگار)بنیا ٹھیر پولیس نے کچی شراب کی تجارت کرنے والے دوافراد کو گرفتار کرلیا اوران کے قبضے سے شراب بنانے کے آلات برآمد کرلئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کا چالان کردیا۔یہ معاملہ تھانہ بنیاٹھیر علاقہ کے گائوں اترولی کے جنگل کاہے۔پولیس کو اتھرولی کے جنگ میں کچی شراب بنانے کے فیکٹری کا پتہ چلا۔پولیس نے صبح کو چھاپا مارکر دولوگوں کو گرفتا کرلیا۔شراب اورشراب بنانے کے سامان اوردیگر سامان برآمد کرلیا ۔تھانہ انچارج کنج دہاری مشرا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ کمان سنگھ اورمہندرمودیا ساکن گورگائوں اکرولی گرفتارکرلئے گئے ہیں۔ یہ لوگ اکرولی کے جنگل میں گیس سلینڈر چولہااوربھٹی لگا کر شراب بنارہے
تھے۔ان کے قبضے سے دس لیٹر کا چکی شراب ،۵۰لیٹر لہن اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔مقدمہ دفعات ۳۱۵؍۱۴درج کرلیا گیاہے۔