بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں پانچ دن پہلے لاپتہ ہونے والے ایک اسکولی طالب علم کے قتل کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے اس کے پھوپھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ملزم کے اپنی سالی سے ناجائز تعلقات تھے ، جن کا پتہ چلنے ہونے پر اس کے سالے نے ملزم پر اپنے گھرپر آنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے مشتعل ہوکر ملزم نے اپنے سالے کے بچے کو اغوا کرکے اس کا قتل کر دیا۔لھار کے سب ڈویژنل پولیس افسر اونیش بنسل نے آج یہاں بتایا کہ گرام موھن پورا کا ساتویں کلاس میں پڑھنے والے طالب علم وکرم دوھرے (13) کا 14 اگست کو اسکول سے گھر واپس آتے وقت اغوا ہوگیا تھا۔ اس کے اگلے دن اترپردیش کے ضلع جالون کے مادھوگڑھ تھانہ علاقے کے گرام ڈکول¸ کے پاس سڑک کنارے ایک کنویں سے اس کی لاش برآمد کی گئی۔
مادھوگڑھ پولیس نے لاش نامعلوم ہونے کی وجہ سے لھار پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ لھار پولیس نے لاش کو دیکھا تو وہ مغویہ طالب علم وکرم کا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرواکر اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا اور جانچ پڑتال شروع کردی۔ ایس ڈ¸ اوپ¸ مسٹر بنسل نے بتایا کہ معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ متوفی طالب علم کے والد کملیش دوھرے کا اپنے جیجا کملیش دیواکر سے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے سلسلے میں آئے دن جھگڑا ہوتا تھا۔ ان تعلقات کی وجہ سے اس نے جیجا کے گھر آنے پر بھی پابندی لگا دی تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنی معشوقہ سے نہیں مل پا رہا تھا۔ غصے میں آکر کملیش دواکر نے وکرم کااغوا کر لیا اور اس کا قتل کرکے لاش کوکنویں میں پھینک دیا۔ پولیس نے منگل کو ملزم کو گرفتار کر لیا۔