لکھنؤ(نامہ نگار) مال علاقہ میں پراپرٹی ڈیلر رامو ریداس کا قتل ناجائز تعلقات کی مخالفت میں کیاگیا تھا۔ ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایا کہ کاکرآباد کے پراپرٹی ڈیلر رامو ریداس کے قتل معاملہ میں تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ رامو کے ناجائز تعلقات اپنی بھابھی سے تھے۔ اسی درمیان رامو کے ساتھ رام کھلاون کے بھی ناجائز تعلقات اس کی بھابھی سے ہو گئے۔ رامو کو جب اس بات کا پتہ چلا تو اس نے مخالفت کی اور کئی بار رامو اور رام کھلاون میں اس بات پر جھگڑا بھی ہو اتھا۔ ملزم رام کھلاون کو یہ محسوس ہونے لگا تھا کہ رامو اس کا جانی دشمن ہوتا جا رہا ہے۔ اسی بات پر رام کھلاون نے اپنے دوست سیتھا گاؤں کے سریش کے ساتھ مل کر رام کے قتل کا منصوبہ بنایا جس کے مطابق گذشتہ ۶۱مارچ کی رات رام کھلاون اور سریش رامو کو گھر سے بلا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ دیر رات ان لوگوں نے مسیڑھا ہمیر گاؤں کے گیادین کے باغ میںرامو کا گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ گذشتہ شب مال پولیس نے ملزم رام کھلاون کو تھاور گاؤں کے نزدیک سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ایک طمنچہ بھی برآمد کیا ہے۔وہیں قتل میںشامل ملزم سریش ہن
وز فرارہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔