بریلی (نامہ نگار)۔ ناجائز تعلقات کے سلسلے میں ایک نوجوان نے اپنی بیوی کے اوپر مٹی کاتیل ڈال کراسے آگ کے حوالے کردیا اورکمرے کادروازہ باہرسے بندرکردیا۔ اہل خانہ نے پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑ کرآگ پرقابو پایا اورخاتون کوضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ خاتون کے والدین نے اسے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاںآج صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔موقع پرپہنچنے کے بعدپولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ خبر کے مطابق بتھری چین پورتھانہ علاقہ کے گائوں رجئو پرس پور کی رہنے والی راہل کی اکیس سالہ بیوی سویتاکی آج صبح پرائیویٹ اسپتال میںموت ہوگئی ۔سویتاکے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی شادی اسی سال ۲۰؍جون کوراہل سے ہوئی تھی۔ راہل کے اپنی بھابی سے ناجائز تعلقات تھے۔ راہل جہیز میں موٹر سائ
یکل نہ ملنے سے ناراض تھا اورسویتاکے ساتھ مارپیٹ کیاکرتاتھا ۔ ۴؍دسمبرکوراہل نے سویتا پرمٹی کاتیل ڈال کرآگ لگادی اوردروازہ بند کرکے فرار ہوگیا۔ گائوںکے لوگوںنے کمرے کادروازہ توڑ کرسویتاکے کپڑوںمیں لگی ہوئی آگ کوبجھایا اورپولیس کواطلاع دے دی۔ پولیس نے سویتا کوضلع اسپتال میں داخل کرایا لیکن سویتاکے والد نے سویتاکو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاجہاں اس کی موت ہوگئی۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے راہل کوگرفتار کرلیا جبکہ راہل کابھائی ، والدہ اورخسر فرارہوگئے ہیں۔