کانپور:ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے بیو ی کو گولی مار کر اس کا قتل کر کے فرار ہو گیا۔نرول تھانہ حلقہ واقع کر بگواں گاو¿ں باشندہ متھن بھدوریا کسان ہے ۔ تین برس قبل اس کی شادی فتح پور کی رہنے والی رتنا سے ہوئی ۔ شادی کے اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔
مائکے والوں کا الزام ہے کہ اولا د نہ ہونے سے سسرال والے آئے دن ان کی بیٹی کوجہیز کےلئے پریشان کرتے تھے۔ وہیں داماد اپنی بیوی کو لیڈر غیر مرد سے تعلق ہونے کی بات کہتے ہوئے اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا۔ الزام ہے کہ سنیچر کی شب بیٹی کے دیور نے فون کیا اور کہاکہ بھابھی رتنا کی طبیعت خراب ہے اسے اسپتال لے جا رہے ہیں واردات کی اطلاع ملنے پر مائکے کے لوگ بیٹی کے گھر روانہ ہو گئے اتوار کی صبح جب وہ بیٹے کے گھر پہنچے تو داماد گھر سے غائب تھا۔
اور بیٹی کو گول لگی ہوئی تھی۔ بیٹی کا قتل کرنے کی اطلاع دیہی باشندوں سے ملنے پر مائکے والوں نے گاوں میں ہی ہنگامہ شروع کر دیا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع پا کر نرول ایس او موقع پر پہنچ گئے پولیس نے ساس اور دیور کو حراست میں لے کر لاش قبضے میں لے لیا فورنسک ٹیم کی مدد سے ثبوت جمع کئے تفتیش میں پولیس کو پتہ چلاکہ متھن اسے گولی مار کر اسکا قتل کر دیاہے۔ ہنگامہ کر رہے مائکے والوں کو خاموش کراتے ہوئے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ایس او نرول نے فرار شوہر کے خلاف بیوی کا قتل کئے جانے اور جہیز استحصال کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔