گونڈہ(وارتا)اترپردیش کی گونڈہ ضلع پولیس نے ناجائز شراب بنانے کے ٹھکانوں کا راز فاش کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے کثیر مقدار میں خام شراب، کیمیائی اشیاء اور آلات برآمد کئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے گھانے پور علاقہ صاحب گنج، رہرا بازار کے لومولی، چھپیاعلاقہ کے ونوہرپور اور موتی گنج کے کھجری موضع میں پولیس نے آج چھاپہ مارکر ناجائز خام شراب کے ٹھکانوں کو ضائع کردیا۔
موقع سے لہن، یوریا، نوسادر اور تیار خام شراب برآمد کی۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں گرفتار کئے گئے لوگوں میں کریا، گرچرن، شیوبہادراور سنجے شامل ہیں۔ پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کا پتہ لگارہی ہے۔