لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ اٹونجہ پولیس نے منگل کی صبح گہنہ خرد گاؤں میں چھاپہ مار کر ناجائز دیسی شراب سمیت ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شخص کے پاس سے شراب بنانے کا لہن اور بھٹی بھی برآمد ہوئی ہے۔ اٹونجہ پولیس کے مطابق گہنہ خرد گاؤں میں پولیس کو ناجائز شراب بنانے کی بھٹی کی اطلاع مل رہی تھی جس کے تحت پولیس نے منگل کی صبح ساڑھے ۷ بجے چھاپہ مارا جہاں وہیں کے رہنے والے رام پال کوپانچ لیٹرناجائز دیسی شراب، شراب بنانے کا لہن اور بھٹی سمیت گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کو پولیس نے جیل بھیج دیا۔ واضح ہو کہ دو شنبہ کو ملیح آباد سمیت دیگر علاقوں میں زہریلی ناجائز دیسی شراب سے ۲۳ لوگوںکی موت ہو گئی تھی اور سات سے زائد لوگ سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ناجائز شراب بنانے والوں پر کوئی سخت قانون نہیں ہے۔ لہٰذا جیل سے چھوٹنے کے بعد پھر شراب بنانا شروع کر دیتے ہیں۔