لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بیرئر لگاکر غیر قانونی رقم وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں اور نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر داخلہ محکمہ نے تمام اضلاع کو سرکولر جاری کیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری داخلہ دیپک سنگھل نے بتایا کہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر غیر قانونی رقم وصول کرنے کو سختی سے روکنے کیلئے تھانہ سطح کے افسران کو ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔ سڑکوں پر ہی غیر قانونی چیک پوسٹ یا بیرئر کے ذریعہ غیر قانونی رقم وصول کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ سرکولر میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ شراب کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ دیہی چوکیدار نظام کو مضبوط بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ گاؤں دیہی چوکیدار کے ذریعہ جو بھی اطلاع تھانے کو دی جائے گی وہ تھانہ کے رجسٹر میں درج کی جائے گی تاکہ مذکورہ اطلاعات کے ذریعہ موثر کارروائی کرتے ہوئے ریاست کے جرائم واق
عات اور نظم ونسق کو مضبوط کیا جا سکے۔