لکھنؤ(نامہ نگار)ملیح آباد پولیس نے ناجائز شراب کے ساتھ دوملزمین کو گرفتار کیاہے ۔ جن کے پاس سے شراب بنانے والے آلات کے علاوہ بڑی مقدار میں ناجائز شراب برآمد ہوئی ہے ۔ سب انسپکٹر رادھے شیام نے بتایاکہ گشت کے دوران ملیح آباد کے ڈھکوا کا رہنے والاسریش
پاسی اور رام چندر کہار کو گرفتارکیا گیا۔ جن کے پاس سے ۱۶لیٹر ناجائز خام شراب برآمد ہوئی ہے ۔
ساتھ ہی شراب بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ ان کا ایک بڑا گروہ ہے جو گاؤں میں کئی جگہوں پرناجائز طورسے شراب بناکر فروخت کرنے کا دھندا کرتاہے ۔ سریش ورام چندر کے خلاف کارروائی کئے جانے کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے ۔