روناپار،اعظم گڑھ: زہریلی شراب سے ہوئی اموات کے بعد بیدار ہوئے انتظامیہ نے گذشتہ صبح گھاگھرا کے نشیب میں چھاپہ مارا جہاں سے ناجائز شراب بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی
موقع سے ایک درجن بھگونے،بھٹیاں اور ۴۲ڈرم میں خام مال اس کے علاوہ کثیر تعداد میں آلات بھی برآمد ہوئے۔پولیس نے خاص ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ کام کرنے والے چارافراد فرارہوگئے۔روناپارتھانے کی پولیس نے گذشتہ صبح صارف بن کر گھاگھرا کے نشیب میں ناجائز شراب خریدنے کی کوشش کی۔انہیں چھ بسواعلاقے میں شراب کا ناجائز کاروبارکرنے والی ایک فیکٹری کا علم ہوا نشاندہی پر تھانہ انچارج نے اپنے ہمراہیوں کے ساتھ چھاپہ مارا جہاں سے چوبیس ڈرم میں رکھاگیا لہن، بارہ بھٹیاں، بارہ بھگونے، ساٹھ لیٹر تیار شراب کا سیرا اور کثیر تعداد میں بوتلیں، کوئلہ، لکڑی، نوسادر اور ایک بورایوریہ برآمد ہوئی،چھاپے کی کارروائی تقریباً پانچ گھنٹہ تک چلتی رہی۔