کوشامبی( نامہ نگار) ناجائز شراب کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف چلائی جا رہی مہم میں تھانہ سرائے عاقل پولیس کے ذریعہ آبکاری ایکٹ
میں ملزم بھئن عرف بھیا پاسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دس لیٹر ناجائز شراب بر آمد کی گئی ۔ اور آبکاری ایکٹ میں ملزم رام لکھن ، امر سنگھ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ پانچ لیٹر اسپرٹ بر آمد کی گئی اسی سلسلے میں تھانہ پورہ مفتی پولیس کے ذریعہ ملزم وملیش نشار کو کو گرفتا رکر کے اس کے قبضے سے پانچ لیٹر ناجائز شراب بر آمد کی گئی ۔