لکھنو:گوسائیں گنج پولیس نے سنیچر کی رات گشت کے دوران ناجائز طمنچہ کے ساتھ ایک بدمعاش کو پکڑ لیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ۔ اطلاع کے مطابق سنیچر کی شب گوسائیںگنج تھانہ میں تعینات ایچ سی پی بھوانی پرساد مشرا شہید پتھ کے نزدیک گشت کررہے تھے ۔ تبھی ایک مشتبہ شخص دکھائی پڑا ۔ پولیس نے اسے روکا اور پوچھ گچھ کی ۔ اسی درمیان وہ گھبرا کر بھاگنے لگا ۔ پولیس کا شک مزید پختہ ہوگیا ۔اسے دوڑا کر پکڑلیا گیا ۔پکڑے گئے ملزم نے اپنا نام ہبیر پور باشندہ راکیش بتایا۔ اس کے پاس سے پولیس کو ایک طمنچہ اور دو کارتوس ملے ۔