لکھنؤ۔(نامہ نگار نے جنتا درشن میںٹرانسپورٹ محکمہ میںٹھیکہ پر کام کرنے والے ملازمین کے ضم کرنے کے مطالبے پر انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وزیرٹرانسپورٹ سے بات چیت کرکے ضروری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ملازمین سے کہا کہ ریاستی حکومت ملازمین کی بہبودی کیلئے سنجیدہ ہے۔ ملازمین کے فائدے کیلئے جو بھی ضروری قدم اٹھانے پڑیں گے۔ ریاستی حکومت ضرور اٹھائے گی۔ مسٹر یادو آج پارٹی دفتر کے جلسہ گاہ میں ریاست کے دور دراز علاقوں سے آئے عوام کی شکایتوں کو سن رہے تھے۔ کئی اضلاع کے عوام کی شکایت پر ناجائز طریقے سے زمینوں پر قبضہ کے سلسلے میں مسٹر یادو نے ضلع مجسٹریٹوں کو فون پر ہدایت دی کہ فوری طور پر ضروری کارروائی کرکے زمین کو خالی کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ناجائز طریقے سے کسی کی بھی زمین پر قبضہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ جو بھی شخص کسی غریب کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے خلاف ریاستی حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ مسٹر یادو نے کانپور دیہات کے عوام کی شکایتوں پر ضلع مجسٹریٹ کو فون پر فوری طور پر ضروری کارروائی کرکے اطلاع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ عوام کو پریشان نہ کیا جائے اور مسائل کے حل کیلئے جو افسر ٹال مٹول کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ مسٹر یادو نے عوام کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت آپ کی بہبودی کے لئے سنجیدہ ہے۔ اور ان کے فائدے کیلئے ضروری قدم اٹھائے گی۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجیندر چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں ترقیاتی رفتار میں تیزی آئے۔ اس کیلئے ہر طرف امن چین کا بنا رہنا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر اکھلیش یادو پوری سنجیدگی کے ساتھ قانون کا نظام قائم کرنے اور ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی دینے کے کام میں مصروف ہیں۔ اس لئے کاشتکاری اور صنعت پر زور دیتے ہوئے وہ اس بات پر بھی توجہ دے رہے ہیں کہ افسران متاثر عوام کیلئے اپنا رویہ بدلیں۔متاثر کو فوری انصاف ملے اور کسان ،نوجوان،خواتین اور اقلیتی فرقہ عزت کے ساتھ اپنی زندگی گذار کرسکے۔