گورکھپور(نامہ نگار)برہل گنج علاقہ کے اوجھلی گائوں کے باشندے۵۱؍سالہ شخص نے گائوں کے قریب واقع مند رکے احاطے میں خودشوزی کرلی ۔ اس نے مندر کے دیوار پر لکھاتھا کہ اے ڈی ایم کی کارگزاری سے پریشان ہوکر وہ خودکشی کررہاہے۔
موقع پر پہنچ کرپولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے
بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق اوجھلی گائوں کا باشندہ اروند اوجھااپنی ضعیف ماں کے ساتھ رہتاتھا۔اس کی بیوی کی موت ہوگئی تھی۔ اروندکے کوئی اولاد نہیں تھی۔آج صبح اروند نے گائوں کے قریب واقع شیومندر میں اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرلی۔جب تک لو گ آگ بجھانے کیلئے پہنچتے اروند بری طرح جھلس گیا تھا۔اروند کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ موقع پر پہنچ کرپولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اروند کی ماں دھرما دیوی نے بتایاکہ اس کی زمین پر پٹے داروں نے قبضہ کرلیا ہے ۔اروندکافی دنوں سے کچہری کے چکر لگا رہاتھا۔کئی مرتبہ اروند نے ایس ڈی ایم موتی لال سے معاملے کو حل کرانے کی گزارش کی تھی یوم تحصیل کے موقع پر بھی اس کی فریاد پر توجہ نہیں دی گئی ۔ اس سے قبل اروند نے خودسوزی کی دھمکی دینے کا انتباہ دیاتھا۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔