بھبھوا: بہار میں ضلع کیمور کے مونہیا ٹال پلازہ پر ناجائز وصولی کرنے کے الزام میں خصوصی مسلح پولیس کے 32 جوانوں کو برخاست کردیا گیا ہے ۔
پولیس سپرٹنڈنٹ ہرپریت کور نے آج یہاں بتایا کہ گذشتہ برس اکتوبر میں انہوں نے مونہیا ٹال پلازہ پر چھاپہ مارا تھا ، جس کے دوران ٹرکوں سے ناجائز وصول کئے گئے چھ لاکھ 38 ہزار روپے برآمد کئے گئے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ اسی معاملے میں ٹال پلازہ پر تعینات اسپشل آرمڈپولیس کے 32 جوانوں کو برخاست کرنے کی سفارش شاہ آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد رحمان سے کی گئی تھی۔
محترمہ کور نے بتایا کہ مسٹر رحمان نے کل دیر شام اسپیشل پولیس کے 32 ملزم جوانوں کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے ۔