احمدآباد، 14 دسمبر (یو این آئی) گجرات میں سورت کی پولیس نے نابالغ کی آبروریزی کے ملزم نارائن سائی کے معاملے میں پولیس کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے ایک ڈی ایس پی اور پانچ دیگر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے ان سے 5 کروڑ روپئے کی رشوت کی رقم بھی ضبط کرلی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ رقم کرائم برانچ کے ڈی ایس پی “کمانی” اور اس کے ساتھیوں سے ضبط کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمین کو حراست میں لیکر ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سازش ہے اور اس معاملے میں مزید انکشافات ہوسکتے ہیں۔