گورکھپور(نامہ نگار)بہنوںکو جائیداد میںحصہ دینے سے ناراض بیٹے نے اپنے ہی باپ کو قتل کردیا۔پولیس نے آج صبح ملزم بیٹے کو گرفتار کرلیااورقتل میں استعمال آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔بیٹے نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرلیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق خزنی علاقہ کا باشندہ سیتوان پال (۶۵)ریلوے کا سبکدوش ملازم تھا۔ان کا ایک بیٹا شرمن پال اوردوشادی شدہ بیٹیاں چنااورشیل ہیں۔سیتوان پال کی بیوی لال متی نے بتایا کہ دودن قبل سیتوان بیٹیوں کی سسرال گیہوں دینے جارہے تھے اسی دروران شرون آگیا اوراس نے ا پنے والد کو گیہوں لے جانے کیلئے روکا۔اسی سلسلے میں باپ اوربیٹے کے درمیان جھگڑاہوگیا۔ سیتوان نے دھمکی دی کہ وہ پوری جائیداد دونوں بیٹیوں کے نام کردیں گے۔اس بات سے شرون برہم ہوگیا اوروہ ناراض ہوکر گھر سے باہر چلا گیا۔ گزشتہ شب سیتوان اپنے کھیت پر جارہے تھے کافی دیر تک ان کے واپس نہ لوٹنے پر ماں نے شرون کو سیتوان کو تلاش کرنے کیلئے بھیجا۔کل رات تقریبا تین بجے کھیت میں والد کی لاش کو دیکھ کر شرون نے پولیس کو اطلاع دی۔موقع پر پہنچ کرپولیس نے لال وتی کے بیان کی بنیاد پر شرون کو حراست میں لے لیا پوچھ گچھ کے دوران شرون نے قتل کا اقبال جرم کرلیا ہے پولیس
نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔