گورکھپور(نامہ نگار)پڑوسی نوجوان سے بات کرنے پر ناراض شوہر نے اپنی بیوی کو گولی ماردی۔جنگہاپولیس نے شدید طورپرزخمی نوجوان کو کھورابارپی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق جنگہا علاقہ کے جدوپورکا باشندہ جناردھن سہانی دوبئی میںملازمت کرتا ہے پندرہ روز قبل وہ گھر واپس آیاتھا ۔پڑوسی سنجے سہانی سے بیوی کی دوستی کی اطلاع اہل خانہ نے جناردھن سہانی کودی۔سنیچر کی صبح جناردھن سہانی نے اپنی بیوی کو سنجے سے گفتگوکرتے ہوئے دیکھ لیا۔شام کے وقت سنجے مویشیوںکو چارہ لیکر گھرواپس آرہاتھا اسی دوران جناردھن نے سنجے کو گولی ماردی زخمی سنجے نے موبائل سے پولیس کنٹرول روم کو واردات کی اطلاع دی۔ سی او چوری چوراوجے شنکر تیواری
نے بتایا کہ ملزم کو تلاش کیاجارہاہے۔ ابتدائی تفتیش میں جناردھن کی بیوی اورسنجے کے درمیان رشتوں کولیکر گولی مارنے کا معاملہ روشنی میں آرہاہے جناردھن کی گرفتاری کے بعد ہی پورامعاملہ واضح ہوسکے گا۔