نئی دہلی(بھاشا)مقامی مانگ بڑھنے سے دہلی تیل بازار میں آج ناریل تیل میں ۵۰روپئے فی ٹین کی تیزی درج کی گئی۔محدود کاروبارکے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر خوردنی اورغیر خوردنی تیلوںکی قیمتیں معمولی اتارچڑھائوکے بعد پہلے کی سطح پر بندہوئیں۔
بازار ذرائع کے مطابق پیداوار علاقوںسے تیزی کی خبروںکے درمیا ن مقامی مانگ بڑھنے سے تھوک بازار میں ناریل تیل کی قیمتوںمیں تیزی آئی ۔ ناریل تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۱۸۰۰:۱۸۵۰ روپئے فی ٹین بن
د ہوئی ۔ اس کے علاوہ اناج بازار میںآج جو کی قیمت میں دس روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔محدود کاروبار کے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر اجناس کی قیمتوں میں معمولی اتارچڑھائو کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئی۔بازار ذرائع کے مطابق پیداوار علاقوں سے محدود فراہمی کے درمیان مانگ بڑھنے سے جو کی قیمتوں میںتیزی آئی ۔ جو کی قیمت دس روپئے کی تیزی کے ساتھ ۱۴۰۵:۱۴۱۰ روپئے کوئنٹل بندہوئی۔