نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جن لوک پال بل کو منظور کرانے کے مطالبہ پر زور دینے کے لئے مرن برت پر بیٹھے سماجی کارکن انا ہزارے سے ملاقا ت کے لئیآج رالیگاؤں سدھی نہیں جا سکے۔مسٹر کیجریوال نے آج ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ ان سے ملاقات کے لئے آج رالیگاؤں سدھی جانا چاہتے تھے لیکن کل رات سے انہیں بہت زیادہ بخار ہے جس کی وجہ سے وہ ن ہیں جا سکے لیکن ان کا دل انا کی تحریک کے ساتھ رالیگاؤں میں ہے۔مسٹر کیجریوال اور کمار وشواس کا ان کی تحریک کو حمایت دینے کے لئے آج وہاں جانے کا پروگرام تھا۔دریں اثناء مسٹر وشواس اور آپ کے دیگر رہنما گوپال رائے اور سنجے سنگھ ان سے ملاقات کے لئے رالیگاؤں روانہ ہوگئے ہیں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ان لیڈروں کو وہاں پہنچنے پر وہ فون پر ان سے بات کریں گے۔