نئی دہلی:انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے مریخ پر پانی کی کھوج کی امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی کامیابی کو اپنے انداز میں سلام کیا ہے ۔
گوگل کے ڈوڈل میں مریخ کو انسان کی شکل میں دکھایا گیا ہے جو اسٹرا کی مدد سے ایک گلاس سے پانی پی رہا ہے ۔
ناسا نے مریخ سے ملنے والے تازہ ترین اعدادوشمار کی بنیاد پر کل وہاں پانی کی موجوددگی کا اعلان کیا تھا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیال پانی کی موجوددگی اس بات کا ثبوت ہے کہ مریخ سیارہ جغرافیائی لحاظ سے اب بھی سرگرم ہے ۔ ناسا اس کھوج کے بعد مریخ پر زندگی کی موجودگی اور وہاں انسان بردار مشن بھیجنے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے ۔