کٹک،۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پرسکون مزاج کپتان مہندر سنگھ دھونی خراب کارکردگی کے باوجود جس طرح اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہیں اسی طرح کٹک میں پیر کو ناظرین کے غلط رویے سے بھی وہ ناراض نہیں ہیں، اور کیپٹن کول نے کہا ہے کہ وہ اسے لے کر سنجیدہ نہیں ہیں۔کٹک میں دوسرے میچ کے دوران ناظرین کے ہندوستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر اسٹیڈیم میں بوتلیں پھینک کراور ہنگامہ کرنے کی وجہ سے میچ کو دو بار روکنا پڑا تھا۔ لیکن دھونی نے میچ کے بعد کہا کہ وہ اس بات پر سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے ناظرین کے خراب رویے کو لے کر کہا یہ کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے۔ کئی بار ناظرین مزے کیلئے بھی ایسا کرتے ہیں۔کپتان نے کہا ہمیں ان باتوں کو سنجیدگی سے بالکل نہیں لینا چاہیے۔ مجھے یاد ہے کہ ہم ویزاگ میں کھیل رہے تھے اور ہم نے آسانی سے میچ بھی جیت لیا لیکن پھر بھی ناظرین نے ہم پر بوتلیں پھینکی۔ یہ ایک بوتل سے شروع ہوتا ہے پھر باقی ناظرین بھی مزے کیلئے بوتلیں پھینک شروع کر دیتے ہیں۔تاہم دھونی نے ساتھ ہی کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے ساتھ کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاجب بات حفاظت کی ہوتی ہے تو کھلاڑیوں کی حفاظت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ ہماری سیکورٹی کو لے کر کوئی بھی ڈر تھا۔ بہت سے لوگ جب بوتلیں پھینک رہے تھے تبھی بھی امپائر کو لگا کچھ ڈر نہیں ہے اور ہم سب میدان پر ہی بیٹھے تھے۔محدود فارمیٹ کے کپتان دھونی نے کہاکئی بار ایسا ہوتا ہے جب ہم اچھا نہیں کھیلتے ہیں تو اس طرح کے جواب دیکھنے کو ملتے ہیں۔ شروع شروع میں جب کچھ بوتلیں آئی تو ضرور کچھ رکاوٹ پڑی اور ہمیں لگا کہ معاملہ سنگین ہو سکتا ہے لیکن بعد میں تو تمام پھینکنے لگے اور وہ مزے کیلئے ایسا کر رہے تھے۔تاہم مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صحیح نہیںہے اور انہیں امید ہے کہ 72 دن کے اس طویل دورے میں دوبارہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ٹوینٹی 20 میچوں کی موجودہ سیریز کے بعد پانچ ون ڈے اور چار ٹسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے۔پلیسس نے کہا مجھے یہ سب دیکھ کر اچھا نہیں لگا۔ میں ہندوستان میں گزشتہ پانچ سے چھ سال سے کھیل رہا ہوں اور میں نے پہلے ایسا کچھ نہیں دیکھا ہے۔ اس طرح کی چیزوں کو کھیل کا اشتراک نہیں ہونا چاہیے۔ آپ باہر کھیل اور مقابلے کے لیے جاتے ہیں اور آخر میں سب سے اچھی ٹیم ہی جیتتی ہے۔جنوبی افریقہ کھلاڑی نے کہااس طرح کا واقعہ ہونا بالکل اچھا نہیں ہے اور یہ قطعی نہیں ہوناچاہیے تھا۔ جس طرح سے میچ اختتام تک پہنچا وہ بھی انتہائی مایوس کن تھا اور میچ میں وہ توانائی اور مہم جوئی ختم ہو چکی تھی کیونکہ ہندوستان کو پہلے ہی پتہ تھا کہ ہم جیت ہی گئے ہیں۔ مجھے اس بات سے گہری مایوسی ہوئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس دورے میں یہ واقعہ پہلا اور آخری ہوگا۔
167 ویں ہفتے بھی ٹاپ پر جوکووچ
لندن۔ اس سال تین گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کرنے والے سربیا نوواک جوکووچ نے تازہ جاری رینکنگ میں مرد میں 167 ویں ہفتے بھی اپنی سب سے اوپر جگہ برقرار رکھی ہے۔ وہیں خواتین میں امریکہ کی سرینا ولیمز پہلے نمبر پر قابض ہیں۔28 سالہ جوکووچ کے 15645 پوائنٹس ہیں اور وہ 167 ویں ہفتے بھی نمبر ون کھلاڑی بنے ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں وہ اب صرف امریکہ کے سابق کھلاڑی سے ہی پیچھے رہ گئے ہیں جو 170 ہفتے تک سب سے اوپر بنے ہوئے تھے۔مردوں میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 9420 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ کے اینڈی مرے تیسرے مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ وہیں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس(6005) چوتھے اور جمہوریہ چیک کے ٹامس بیردچ (4900) پانچویں رینکنگ پر ہیں۔ا سپین کے رافیل نڈال آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔