فتح پور(نامہ نگار)۔ضلع میںبجلی بندوبست مکمل طورسے درہم برہم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں غصہ کی لہر ہے ۔ بجلی بندوبست کو حل کرنے کے لئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے افسران کاجلسہ منعقد کرتے ہوئے فوری طور پر مسئلہ کوحل کرنے کی ہدایت دی۔ جلسہ میں موجود افسران وبجلی محکمہ کے افسران نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ہی مسئلہ کوحل کرلیا جائے گا۔ جمعرات کوجی ٹی روڈ واقع پی ڈبلوڈی ڈاک بنگلہ میںبی جے پی رکن پارلیمنٹ نرنجن جیوتی کی قیادت میں خصوصی ترقیات افسر آئی ٹی پانڈے ، ایس ڈی ایم وویک شریواستو سمیت بجلی محکمہ
کے ایگزیکٹیو انجینئر کے ساتھ بجلی سے متعلق مسائل سمیت گیارہ نکات پرتفصیل سے گفتگو کی۔
رکن پارلیمنٹ نے سی ڈی او کوعرضداشت بھی سپرد کی ۔ رکن پارلیمنٹ سمیت پارٹی کے سینئر لیڈران کے ساتھ افسران کے جلسہ میں اہم مدعا بجلی محکمہ کا تھا۔ رکن پارلیمنٹ نے غیر اعلانیہ بجلی تخفیف ختم کرنے کسانوںکو آب پاشی کے لئے سولہ گھنٹے بجلی کی فراہمی زیرالتوا کنکشن ، خستہ حال تاروں کوتبدیل کرنے ،کرنٹ لگنے سے ھونے والی موت کے سبب ورثاء کوملازمت اوردس لاکھ روپئے معاوضہ دینے جلے ہوئے ٹرانسفارمر کوتبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے نظم ونسق کوبہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی صدر رنویندر پرتاپ سنگھ ، رادھے شیام گپتا،منوج شکلا ، نیلما سنگھ چوہان وغیرہ موجود تھے۔