کانپور:گووند نگر تھانہ حلقہ کے انڈسٹیرئل ایریا کے پاس بنی فیکٹری کے نالے میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ملی۔ لاش کو دیکھ کر علاقے میںافرا تفری مچ گئی۔آبائی طور سے اناو¿ ضلع کا رہنے والا ۳۲ سالا رنجیت گووند نگرکے داد نگر واقع ایون پلاسٹک فیکٹری میں مزدور تھا۔ وہ رات میں سروینٹ روم میں سوجاتا تھا۔
اتوار کی صبح فیکٹری کے باہر نالے میں اس کی لاش پڑی ملی۔ فیکٹری ملازمین نے واردات کی اطلاع فیکٹری مالک کو دیتے ہوئے پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش باہر نکلوائی اور اس کی شناخت کروائی ۔ تھانہ انچارج گووند نگر میں بتایاکہ نالے میںملی لاش فیکٹری میں کام کرنے والے گووند کی ہے۔ زیادہ شراب پینے کے سبب اس کی موت ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔