فیروزآباد (بھاشا)۔فیروزآباد ضلع کے شکوہ آباد علاقہ میں صرافہ کاروباری کو بدمعاشوں نے گولی مار دی ۔ گولی لگنے سے کاروباری شدید طور سے زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق شیوا ورما (۳۵)نام کا صرافہ کاروباری کل رات بڑا بازار واقع دکان بند کرنے کے بعد اپنے گھر جارہا تھا ۔ راستہ میں دو نامعلوم بدمعاشوں نے شیواورما کو گولی مار دی ۔ ورما کو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کو تشویشناک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے آگرہ بھیج دیا ۔