لکھنؤ۔(نامہ نگار)پی جی آئی تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ لاش کو لائن پر پڑا دیکھ کر مقامی لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اتریٹھیا ریلوے اسٹیشن کے آؤٹر سگنل کے نزدیک شہید پتھ پل کے نیچے ایک نوجوان کی لاش ملنے کی اطلاع پر وہاں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ جی آر پی کا ہونے کے سبب لاش اسے سونپ دی۔ متوفی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ متوفی کی عمر تقریباً۳۰برس بتائی جارہی ہے۔ وہ سفید کرتا و بھورے رنگ کی پینٹ پہنا تھا اور گردن پر گہری چوٹ کے نشان تھے۔ مقامی لوگ قتل کرکے لاش وہاں پھینکے جانے کا شک ظاہر کررہے تھے۔