بارہ بنکی(نامہ نگار)کوٹھی تھانہ علاقہ میں ایک پندرہ سالہ لڑکی نے پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کرلی ۔ اہل خانہ کے مطابق متوفیہ کا دماغی درست نہیں تھا۔ خبر کے مطابق تھانہ علاقہ کے سرائے کرکھوگاؤں کے باشندے مصطفیٰ کی بیٹی کی لاش ایک درخت سے دوپٹہ کے سہارے لٹکتی ہوئی ملی۔ متوفیہ کے والد اپنی بیوی سلمیٰ کا علاج شہر کے سنجیونی اسپتال میں کرانے کے لئے اسپتال میں ہی ٹھہرے ہوئے تھے۔گاؤں کے لوگوں نے لڑکی
کی لاش کو لٹکتے ہوئے دیکھا اور اور اس کی شناخت مصطفیٰ کی بیٹی کے طور پر کی۔ گاؤں کے لوگوں نے مصطفیٰ کو فون سے اطلاع دی۔
مقامی پولس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ الگ الگ سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر کملیش کمار باشندہ پویا باد منو پوروہ تھانہ دیویٰ ضلع بہرائچ کے قیصر گنج بکھلا میں ہومیوپیتھک شعبہ میں تعینات تھے اور چھٹی پر گاؤں آئے ہوئے تھے۔سڑک پار کرتے ہوئے مخالف سمت سے موٹر سائیکل نے ڈاکٹر کملیش کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں سی ایس سی میں داخل کرایا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال بھیج دیاگیا۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دوسرا حادثہ تھانہ دیوی کے چھپرا اسکول کے قریب سڑک پارکرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ لو کش کے ساتھ پیش آیا۔ لوکش کو ٹیمپو نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔