لکھنؤ(نامہ نگار)ملیح آباد علاقے میں سڑک کے کنارے پیدل جارہے کسان کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ زخمی کسان کو گاؤں والوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملیح آباد کے ابراہیم پور کے رہنے والے ۳۵سالہ ایشور دین محمود نگر کسی کام سے گیاتھا۔ جب وہ وہاں سے گھر جانے کیلئے نکلا تو سڑک کے کنارے پیدل چلتے وقت کسی نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے وہ دور جا گرا اور شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ گاؤں والوں نے اسے راہگیروں کی مدد سے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اتوار کو اس کی موت ہو گئی۔