میرٹھ(بھاشا)۔میرٹھ ضلع کے تھانہ جانی علاقہ میں ناموس کی خاطر ایک بھائی نے مبینہ طورپر اپنی بہن کو قتل کردیااور فرار ہو گیا۔ تھانہ جانی پولیس انچارج رنویر سنگھ یادو نے بتایا کہ دوشنبہ کو ملزم اشرف اور رینا کے درمیان کسی بات کو لے کر تن
ازعہ ہوگیاتھا ۔غصہ میں اشرف نے رینا کو گولی ماردی ۔ گولی لگنے سے رینا کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ پولیس نے سیوال خاص کے باشندے نصرت علی اور اس کے بڑے بیٹے اشرف کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع دی ہے۔ جب کہ متوفیہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش اس کے اہل خانہ کو سپرد کردی گئی ۔ تھانہ انچارج یادو نے بتایا کہ رینا تقریبا ڈھائی ماہ قبل مبینہ طورپر گاؤں کے آصف ولد یونس کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی ۔ اس معاملہ میں اشرف نے آصف کے علاوہ اس کی والدہ آمنہ سمیت پانچ افراد کے خلاف رینا کو ورغلانے ، اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ تھانہ انچارج کے مطابق ۲۰دن قبل اچانک رینا گھر واپس آگئی جس کے بعد پولیس نے ۱۱؍نومبر کو اسے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں رینا نے آصف کا بچاؤ کرتے ہوئے اپنی مرضی سے گھر سے جانے کا ذکر کیاتھا۔