مظفر نگر(بھاشا)۔ضلع کے لوئی گائوںمیں ناموس کی خاطر قتل کے ایک مشتبہ معاملے میں بائیس سالہ لڑکی کو مبینہ طور پراس کے بھائی نے گولی مار کرہلاک کردیا۔ لڑکی کابھائی نوجوان کے ساتھ متوفیہ کے تعلقات کے خلاف تھا۔ ایس پی آر این شرما نے بتایا کہ لڑکی کابھائی ارشد نے محبت میں تعلقات کے سلسلے میں تکرار ہونے کے بعد بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاجبکہ مفرور ملزم کی پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔