مظفر نگر(بھاشا)ناموس کی خاطر قتل کے ایک مشتبہ معاملہ میں لڑکی کے اہل خانہ نے اس کے عاشق کو مبینہ طور پر گولی مارکر قتل کردیا۔متوفی کی عمر ۲۶سال بتائی جارہی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لڑکی کے دوبھائیوں سمیت اس کے کنبہ کے تین لوگوں نے کل کھالاپار علاقہ میں عارف کو گولی مارکر قتل کردیا۔تین ملزمین پرویز،فیروز اور شاویز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے عارف کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔جس کے بعد لڑکی کے گھروالوں نے چھیڑخانی کا الزام عائد کرتے ہوئے عارف کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھالیکن جانچ کے دوران عارف کی لاش برآمد ہوئی۔لاش پر گولیوں کے نشان تھے۔اس کے علاوہ ایک دیگر معاملے میں ایک نابالغ لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ نابالغ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھروالوں سے شادی کی منظوری نہ ملنے کے سبب اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع کے سنبھلیڑاگاؤں میں ۱۶سال کے لڑکے اور ۱۵سال کی لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن اسے فوری طور پر اسپتال لے
جایاگیاجہاں لڑکے نے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔