اداجی، 7 نومبر : امریکہ اور مغربی ممالک کی فوجی تنظیم شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) اس ہفتہ گزشتہ سات برسوں کے دوران سب سے بڑا فوجی مشق شروع کرے گی جس میں 6 ہزار فوجی شرکت کریں گے۔
ناٹو کے مطابق اس فوجی مشق میں اراکین کے علاوہ غیررکن ممالک سویڈن، فن لینڈ اور یوکرین کے فوجی بھی شامل ہوں گے۔ ناٹو کا کہنا ہے کہ اس فوجی مشق کا روس سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن روسی حکام کا خیال ہے کہ روس کی سرحد کے نزدیک فوجی مشق کا مقصد روس پر دباؤ بنانا ہے۔
روس کا کہنا ہیکہ سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد ناٹو کے فوجی پہلی بار روسی سرحد کے نزدیک فوجی مشق کر رہے ہیں اور اس کا مقصد روس کو اپنی طاقت دکھا نا ہے۔ اس مشق کو روس اور بیلا روس کے درمیان ستمبر کے تنازعہ کے سلسلے میں دیکھا جا رہا ہے حالانکہ بیلا روس کا ناٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔