میرٹھ۔(وارتا)انتخابی نتائج کا اعلان کل یعنی ۱۶مئی کو کیاجائے گا۔لیکن میرٹھ میں نریندرمودی کو بی جے پی کارکنان نے وزیراعظم بنادیاہے۔شہر میںکچھ مقامات پرلگے ہوئے ہورڈنگس سے یہ صاف ظاہرہوگیاہے ۔شہر میں دوفرقوں کے درمیان فساد کے بعد حالات ابھی بھی کشیدہ ہیں۔میرٹھ کے لوگ غم وغصے کے ماحول میں ہیں۔ان تمام باتوں کے درمیان شہر میں بی جے پی کارکنان نے ہورڈنگ لگاکر نریندرمودی کو وزیراعظم بنانے کا اعلان کردیاہے۔ان حالات میں ایک نیاتنازعہ ہوگیاہے۔بی جے پی کارکنا ن نے شہر میں کچھ مقامات پر مودی کے ہورڈنگس لگادئے ہیں۔ان ہورڈنگ میں نریندرمودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔گورنمنٹ انٹرکالج کی عمار ت پر ایک ہورڈنگس میں بی جے پی کے ریاستی صدرلکشمی کانت باجپئی ،رکن پارلیمنٹ راجیندراگروال اوراتل گپتاکابھی فوٹو ساتھ میں ہے۔رکن پارلیمنٹ راجیندر اگروال سے جب اس سلسلے میں سوال پوچھا گیا توانہوںنے کہاکہ ہورڈنگ لگانے کی اطلاع انہیں ملی ہے۔یہ کس نے لگایاہے اس کے بارے میں انہیں کچھ پتہ نہیں ہے۔