پٹنہ: ہندستانی عوام مورچہ (ہم) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے بہار اسمبلی الیکشن کے لئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) میں سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں دباو بڑھاتے ہوئے آج کہاکہ اگر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو عظیم اتحاد سے الگ کر دیں تو وہ ان سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔
مسٹر مانجھی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) سے زیادہ سیٹیں پانے کی حقدار ہے کیونکہ موجودہ اسمبلی میں ‘ہم’ کے 13 اراکین ہیں جبکہ ایل جے پی کا ایک بھی ممبر نہیں ہے ۔ انہوں نے ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان کے ‘ہم’ کے این ڈی اے میں تجربہ پر ہونے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں انکی پارٹی کے 13 ممبر ہیں جبکہ مسٹر پاسوان کی پارٹی کا ایک بھی ممبر نہیں ہے ۔ اس کے پیش نظر اسمبلی الیکشن میں این ڈی اے کی سیٹوں کی تقسیم میں ہم کو ایل جے پی سے زیادہ سیٹیں ملنے کا حق ہے ۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ این ڈی اے کو وہ بلاشرط حمایت دیں گے اور بہار اسمبلی الیکشن کیلئے این ڈی اے کے سامنے سیٹوں کی کوئی تعداد پیش نہیں کر رہے ہیں۔