پٹنہ، 11 فروری (یو سین آئی) پٹنہ ہائیکورٹ نے جنتادل (یونائٹیڈ) کے لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے طور پر نتیش کمار کو منظوری دینے کے بہار اسمبلی اسپیکر کے فیصلے پر فوری طور پر روک لگادی ہے ۔ پٹنہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایل نرسمہا ریڈی اور وکاس جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آج جنتادل (یو) کے ممبر
اسمبلی راجیشور راج کی طرف سے داخل کردہ درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔