لکھنؤ(نامہ نگار)غازی آباد، میرٹھ، کانپور، بنارس کا بجلی بندوبست نجی فرنچائزی کو دینے کی مخالفت میں بجلی ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شکتی بھون پر احتجاجی جلسہ کیا۔ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس طرح کے احتجاجی جلسے انپرا، اوبرا، پپری ، پنکی، ہردوا گنج، پاریچھا، گورکھپور، بنارس، اعظم گڑھ، مرزا پور، الٰہ آباد، فیض آباد، بریلی، کانپور، جھانسی، باندہ، آگرہ ، علی گڑھ، مرادآباد، غازی آباد، میرٹھ اور سہارنپور میں بھی منعقد ہوئے۔
ایکشن کمیٹی نے پانچ نکاتی مطالبات پر تحریک شروع کی۔ کمیٹی کے کنوینر شیلندر دوبے نے کہا کہ غازی آباد، میرٹھ، کانپوراور بنارس کے فرنچائزی کی کارروائی منسوخ کی جائے۔ آگرہ معاہدہ کو بھی منسوخ کیاجائے۔ کرچھنا بجلی پروجیکٹ پیداوار کارپوریشن کو سونپا جائے اور نجی شعبہ کے ساتھ کئے گئے بجلی پیداوار کے سبھی ایم او یو منسوخ کرتے ہوئے پروجیکٹس پیداوار کارپوریشن کو سونپے جائیں۔ تیسرا مطالبہ توانائی کارپوریشنوں میں ٹھیکیداری نظام ختم کر کے سبھی خالی عہدوں پر مستقل بھرتی کی جائے جس میں ٹھیکہ ملازمین کو ترجیح دی جائے۔ مستقل بھرتی ہونے پر ٹھیکہ ملازمین کو مستقل ملازمین کی کم سے کم تنخواہ براہ راست پاور کارپوریشن ک
ے ذریعہ دی جائے۔ چوتھا مطالبہ سبھی زمروں کے ملازمین کو پہلے کی طرح ہی تنخواہ دی جائے اور ضابطہ کے مطابق تنخواہ کا تعین کیاجائے۔ پانچویںمطالبہ کے تحت سبکدوش ملازمین کو سبھی بقایہ جات کی ادائیگی کیلئے سبکدوش ہونے کے ایک ماہ کے اندر یقینی بنایاجائے۔
چیئر مین مقرر
لکھنؤ(نامہ نگار)حکومت اترپردیش نے سبکدوش برگیڈیئر آر ڈی سنگھ کو اترپردیش فوجی بہبود کارپوریشن کا چیئر مین مقرر کیا ہے یہ تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے مسٹر سنگھ نے چیئر مین کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔