لکھنؤ۔حکومت اترپردیش نے محکمہ شہری ترقیات کے ذریعہ چلائی جا رہی ندی آلودگی کنٹرول پروگرام کیلئے مالیاتی سال ۱۶-۲۰۱۵ میں ۷۵؍کروڑ روپیہ کے بجٹ کا بندوبست کیاگیا ہے۔ محکمہ شہری ترقیات سے موصول اطلاعات کے مطابق ندیوں کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ندی آلودگی کنٹرول پروگرام حکومت ہند کی امداد سے چلائی جا رہی ہے جس کے تحت ریاست کی ندیاں گنگا ،جمنا اور گومتی کے ساحل پر آباد ۲۳؍شہروں کے تحت ندی آلودگی کنٹرول کام کرائے جا رہے ہیں اس مد میں مالیاتی سال ۱۶-۲۰۱۵ میں ریاستی حصص مد میں ۷۵؍کروڑ روپیہ کے بجٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔