بھٹنی ،دیوریا(نامہ نگار)۔شہر پنچایت کے کیوڑا قبرستان کے درمیان واقع چھوٹی گنڈک ندی کے کنارے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش پولیس کے ذریعہ برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چھوٹی گنڈک ندی میں ایک لاش کو ندی میں تیرتے ہوئے مقامی لوگوں نے دیکھا ۔ لاش ملنے کی اطلاع بھٹنی کو دی گئی ۔ اطلاع ملنے کے بعد تھانہ انچارج سب انسپکٹر موقع پر پہنچے اور لاش کو ندی سے نکلواکر جامہ تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے دوران کچھ برآمد نہیں ہوا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔


.jpg?width=1500&name=Produce_LR_Category_Proprietary%20Fruit%20and%20Vegetables%20Group_Styled_2022_03%20(1).jpg)





