لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ اٹونجہ علاقہ میں گومتی ندی میں بدھ کی صبح ایک لاش تیرتی ہوئی ملی۔ فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اندیشہ ہے کہ قتل کر کے لاش کو ندی میں پھینک دیا گیا۔ ایس او اٹونجہ سبھا ش سنگھ نے بتایا کہ مال روڈ اٹریا گاؤں
کے نزدیک گومتی ندی میں ایک نوجوان کی لاش لوگوں نے تیرتی ہوئی دیکھی۔ اطلاع پاکر موقع پر اٹونجہ پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے ندی سے نوجوان کی لاش باہر نکالی۔ پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن شناخت نہیں ہو سکی اس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ایس او کا کہنا ہے کہ لاش کہیں اور سے بہہ کر آئی ہے۔ لاش کئی دن پرانی ہونے کی وجہ سے سڑ چکی تھی۔ وہیں دیہی باشندوں نے نوجوان کے قتل کے بعد لاش کو ندی میں پھینکنے کی بات کہی ہے۔