گھنٹوں تک خاتون نے نہیں بتایا پولیس کو اپنا نام وپتہ
لکھنو¿:چوک علاقے میں رہنے والی ایک خاتون دوشنبہ کی دوپہر ڈالی گنج پکا پل پہنچی۔ خاتون ندی میں کودنے کی کوشش کرتی اس سے قبل ایک نوجوان نے خاتون کو پکڑ لیا اور حسن گنج پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون نے کئی گھنٹوں تک اپنا نام اور پتہ پولیس کو نہیں بتایا ۔ دیر شب حسن گنج پولیس کسی طرح خاتون کو اس کے گھر لے کر پہنچی اور کنبہ والوں کے حوالے کردیا۔حسن گنج کوتوالی انچارج دنیش سنگھ نے بتایا کہ دوشنبہ کی دوپہر چوک نخاس کی رہنے والی تبسم نامی ایک خاتون تنہا پکے پل پر پہنچی ۔ خاتون پل سے نیچے کود پاتی کہ رضوان نام کے ایک نوجوان کی نظر اس پرپڑگئی۔ رضوان خاتون کے ارادوں کو بھانپ گیا اور اس نے خاتون کو پکڑ لیا۔اطلاع پاکر موقع پر حسن گنج پولیس بھی پہنچ گئی ۔ پولیس خاتون کو لے کر کوتوالی آئی ۔
اس کے بعد پولیس نے جب اس سے اس کا نام اور پتہ پوچھاتو خاتون نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا۔ گھنٹوں تک خاتون خاموش کوتوالی میں بیٹھی رہی ۔ پولیس بار بار اس سے اس کا نام اور پتہ پوچھنے کی کوشش کرتی رہی ۔ شام تقریباً چھ بجے خاتون نے اپنا نام وپتہ بتایا اس کے بعد خاتون سپاہی اسے چوک واقع اس کے گھر لے کر پہنچی اور کنبہ والوںکے حوالے کردیا۔ حسن گنج پولیس کا کہناہے کہ خاتون ذہنی طور پر پریشان تھی شاید اسی کے سبب خود کشی کرنے جارہی تھی۔