لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ منریگا اور نرمل بھارت ابھیان کے تحت ۱۴۹۷۳ ؍اجابت خانے بنائے جائیں گے۔ ضلع کی آٹھ ان گرام پنچایتوں کا نرمل گرام پرسکار کیلئے انتخاب کیا جائے گا جنہوں نے اپنی گرام پنچایت کے تحت سب سے زیادہ کام کرائے ہیں۔ یہ باتیں چیف ترقیاتی افسر یوگیش کمار نے کہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نرمل ابھیان کو ضلع میں موثر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ اب تک جو اجابت خانے ، مکان اور درخت کے سائے میں بنے ہیں ان کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن جو اجابت خانے دور دراز اور دھوپ میں بنوائے گئے ہیں ان کو استعمال میں نہیں لایا جا رہا ہے۔ مہم کی کامیابی منصوبہ کے خلاف تعمیر کے سبب کسی وجہ سے نشانہ تک نہیں پہنچی لیکن نتائج دور اندیش نہیں رہے۔
سی ڈی او نے بتایا کہ ہر گھر میں اجابت خانہ کی ضرورت ہے لیکن کہیں پر پیسہ کی پریشانی اور کہیں ذرائع کی کمی کے سبب رکاوٹیں آرہی ہیں لیکن اس کا بھی طریقہ نکال لیا گیا ہے۔ بھارت نرمل ابھیان کے تحت بنائے جا رہے اجابت خانے کے تعمیری کام کو اب آسان کر دیا گیا ہے جس کے تحت پانچ زمروں کے تحت آنے والے لوگوں کو اہلیت کی بنیاد پر دس ہزار روپئے کی قیمت کے اجابت خانے تعمیر کروانا آسان ہوگا اس میں درج فہرست ذات و قبائل کی محروم خاتون رہنما، معذور، بے زمین اور چھوٹے کسانوں کا فائدہ ملے گا ۔ ابھی تک صرف اندرا آواس اور لوہیا آواس کے اہل لوگوں کو ہی نرمل بھارت کے تحت بنائے جانے والے دس ہزار وروپئے کی قیمت کے اجازبت خانہ کا فائدہ دیا جا رہا تھا لیکن اجابت خانہ کا فائدہ ان کنبوں کو نہیں مل پا رہا تھا جنہیں اجابت خانہ کی زیادہ ضرورت تھی۔ اب اس کام کو آسان بناکر ہر شخص کیلئے اجابت خانہ بنوانا آسان کر دیا گیا ہے۔ نرمل بھارت ابھیان کو اور زیادہ موثر بنانے کیلئے اس پروگرام میں ۹۰۰ روپئے فائدہ پہنچانے والی رقم کو ختم کر ددیا گیا ہے۔ دس ہزار روپئے کی رقم نرمل بھارت اھیان اور ریاستی حکومت سے حاصل ہوگی ۔ اجابت خانے بنوانے کی سہولیات بی پی ایل اہلیت فہرست سے قاصر درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لوگوں کو، خاتون رہنما والے کنبوں ، معذوروں، بے زمینوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کو بھی دی جائے گی۔ دیہی سطح پر خواہشمند گرامین گرام وکاس ادھیکاری اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے پاس درخواست کر سکتے ہیں۔