نئی دہلی:پانی کے وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے تحفظ کی وزیر اوما بھارتی نے کہا ہے کہ گنگا کی صفائی کی مہم سے منسلک مرکزی حکومت کے کاکارنامہ نہیں بلکہ کرپشن اور جرائم اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اہم موضوع ہوں گے ۔محترمہ بھارتی نے ملک میں پانی کے تحفظ کے سلسلے میں منعقد قومی کانفرنس ”جل منتھن -3′ کا افتتاح کرنے کے بعد آج یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ اتر پردیش میں بدعنوانی اور جرم انتہا پر ہیں اور یہی دو موضوع اس انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے سیاسی موضوع ہیں۔ پردیش میں جرائم کا سیلاب آیا ہوا ہے اور بدعنوانی نے وہاں کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گنگا کی صفائی کی مہم کو سیاسی موضوع نہیں بننے دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اترپردیش کو سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے بدعنوانی کا مرکز بنا دیا ہے اور وہاں صورت حال عروج پر پہنچ گئی ہے ۔