نئی دہلی، 2 دسمبر (یو این آئی) خوراک و پروسیسنگ کی مرکزی وزیرمملکت نرنجن جیوتی کے ایک فرقہ کے خلاف نازیبہ اور قابل اعتراض بیان پر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ کیا اور وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کو چلنینہیں دیا۔
پارلیمنٹ کی کارروائی آج صبح شروع ہوتے ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کانگریس ، ترنمول ، سماج وادی پارٹی بہوجن سما ج پارٹی ، جنتا دل (یو) اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے اس معاملہ پر زبردست ہنگامہ کیا اور نرنجن جیوتی سے اس سلسلہ معافی مانگنے اور کابینہ سے انہیں برخاست کرنے کا م مطالبہ کیا۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے آنند شرما ، اشونی کمار ، دگ وجے سنگھ، ستیہ برت چترویدی، مدھو سودن مستری نے اس معاملے کو زور شور سے اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے وزرا کی زبان انتہائی نازیبا اور فحش ہے۔
مسٹر آنند شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت کے دو وزراء نے نہ صرف نازیبا اور فحش زبان استعمال کی ہے بلکہ انہوں نے ایک مخصوص فرقے کو گالیاں بھی دی
ہیں اس لئے انہیں کابینہ سے برخاست کیا جانا چاہئے۔