نئی دہلی،08دسمبر(یو این ا ئی) فوڈ پروسیسنگ کی وزیر مملکت نرنجن جیوتی کے متنازعہ بیان پرکانگریس کا قرار داد مذمت لانے کی جگہ ایک دوسری تجویز پیش کرنے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے زور دار ہنگامے کی وجہ سے ا ج مسلسل پانچویں دن وقفہ صفر نہیں ہو سکا اور ایوان کی کاروائی دوپہر 12بجے
تک ملتوی کرنی پڑی۔
ڈپٹی اسپیکر پی جی کورین نے ایوان کی کاروائی شروع ہونے پر وقفہ صفر کے دوران پارلیمانی امور کی انجام دہی میں مصروف رہے اسی دوران کانگریس کے ا نند شرما نے کچھ کہنے کی کوشش کی۔ اس پر مسٹر کورین نے نے کہا کہ وہ مسٹر شرما کو اس وقت اپنی بات رکھنے کا موقع دیں گے جب اپوزیشن وقفہ صفر کو جاری رہنے دے گا۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے سوال اٹھایا کہ مسٹر شرما کو کون سی بات رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اسی درمیان ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ مسٹر شرما کو وقفہ صفر چلنے دینے کی شرط پر اپنی بات رکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔
مسٹر شرما نے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے وزیر کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے خارج کر دیا گیا ۔ اس کے بعد وزیر موصوفہ کے خلاف مذمت کی قرارداد کو بھی حکومت نے مسترد کر دیا لیکن اب وہ ممبر پارلیمنٹ یا وزیر کے ذریعہ ا ئین کی توہین کئے جانے کے خلاف ایوان میں ایک تجویز پیش کر رہے ہیں۔حالانکہ مسٹر کورین نے کہا کہ وہ اس کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ اس پر کانگریس لیڈرنے کہا کہ وہ اپنی تجویز پیش کر چکے ہیں اوراب ایوان کو بحث کر کے اس نافذ کرنے یا اسے خارج کرنے کی اجازت دی جائے۔