ممبئی۔ بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا کہ وہ شوبز دنیا کے لوگوں کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز سے وابستہ شخصیات کا فلم کے سیٹ پر رویہ دوستانہ ہوتا ہے جونہی فلم کی عکس بندی مکمل ہوتی ہے ان کی دوستی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ یہ بڑا تکلیف دہ عمل ہوتا ہے جب آپ کسی سے یہ امید لگا کر بیٹھ جاتے ہو کہ ان کی سیٹ پر کی ہوئی دوستی زندگی بھر کیلئے ہے لیکن یہ صرف آپ کا گمان ہی ہوتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کا ابھی بھی سیکھنے کا عمل جاری ہے ان کی اگلی فلم ’’ میں تیرا ہیرو’’ ہے۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔