بارہ بنکی(نامہ نگار)مودی حکومت کے ریل بجٹ سے غریب مسافروں کو مایوسی ہوئی ہے۔ بجٹ سے قبل ریل کرایہ میں غیر معمولی اضافہ کے ذریعہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ جو تحفہ ملک کے عوام کو دیا تھا اس کے صدمے سے عوام ابھی تک ابھر نہیں سکے ہیں۔مذکورہ ریل بجٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے جس کی وجہ سے اس بجٹ کو عوامی مفاد کا بجٹ کہا جائے گا۔ ۶۰ہزار کروڑسے تیاربلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کو بجٹ میں کیا گیا ہے لیکن ان اعلانات پر عمل کرنے کیلئے مقررہ وقت نہ ہونے سے حکومت کی منشا کا اندازہ ہوتاہے یہ اعلانات صرف اعلانات ہی رہیں گے۔ اس پر عمل ممکن نہیں ہے۔ یوپی حکومت کے گزشتہ سال کے ریل بجٹ میں پارلیمانی حلقہ کے عوام کو دیواروڈ پر پل، ریلوے لائن،دوہری گاڑی کا تحفہ دیاگیاتھا۔لیکن موجودہ پارلیمانی بارہ بنکی کے رکن پارلیمنٹ کی وجہ سے عوام کو مودی حکومت کے ریلوے وزیرسدانند گوڑاکے ریل بجٹ سے پارلیمانی حلقہ کے عوام کو مایوسی ملی ہے۔ مذکورہ خیالات کااظہار قومی درجہ فہرست ذات کمیشن کے چیئر مین سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پی ایل پنیا نے مودی حکومت کے ریلو ے وزیر کے ذریعہ ریل بجٹ پیش کرن
ے کے بعد کیا۔