ہاپوڑ(نامہ نگار)مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ پٹرول ، ڈیزل وگیس کی قیمتوںمیں اضافہ سے ناراض کانگریس کارکنا ن نے ضلع صدر دیویندرپردھان وشہر صدرسید ایازالدین کی قیادت میں اطرپوراچوپ لائو پر مرکزی حکومت کا پتلا نذرآتش کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم کا پتلا نذرآتش کرنے کے سلسلے میںپولیس اور کانگریس کے شہر صدر کے درمیان تکرارہوئی۔کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اچھے دن آئیں گے لیکن مودی حکومت میں عوام کے خراب دن چل رہے ہیں انھوں نے کہا کہ نریندرمودی نے مہنگائی پر روک لگانے کیلئے عوام سے ووٹ مانگے تھے لیکن مزکز میںبی جے پی حکومت اقتدار میںآنے کے بعد گیس ،پٹرول، ڈیزل کی قیمتوںمیںمسلسل اضافہ ہورہاہے ۔نریندرمودی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے شہر صدر ایازالدین نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گرانی میںاضافہ کرکے عوام کودھوکہ دیاہے ریل کرایہ میں اضافہ کرکے ریلوے کی تاریخ میں ابھی تک کاسب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف مظاہر ہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندمودی کا پتلا نذرآتش کیا ۔پتلا نذرآتش کرنے والوں میں سابق ضلع صدر وجے گوئل ، اجے چودھری،الکانم ،اعجاز احمد، دنیش شرما،شمشاد انصار
ی اورمنیش شرما وغیرہ شامل ہیں۔