نئی دہلی(وارتا)ترقیات کے معاملہ پر انتخابات جیتنے والی بی جے پی کی نریندر مودی حکومت سے ایک طرف عام لوگ مہنگائی سے راحت دلانے کی امید کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب صنعتی دنیا شرح سود میں نرمی اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مطابق ماحول کی امید لگائے ہوئے ہیں۔
نئی حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج محصول بنانے کا ہوگا۔ اس سمت میں اشیاء اور سروس ٹیکس(جی ایس ٹی) نافذ کر نا ایک اچھا حل ہو سکتا ہے لیکن بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سمیت کچھ دیگر ریاستوں کی مخالفت کے سبب اب تک اسے نافذ نہیں کیاجا سکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں یکساں ٹیکس بندوبست جی ایس ٹی نافذ کرنے سے مجموعی گھریلو پیداوار میں دو فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد وہ ایک مقر
رہ وقت میں جی ایس ٹی نافذ کر دے گی۔ کانگریس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ جی ایس ٹی کیلئے آئین میں ضروری ترمیم کی وہ حمایت کرے گی۔
نئی حکومت پر صارفین قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا زبردست دباؤ ہوگا۔ جنوری میں ریزرو بینک کے ایک پینل نے صارفین قیمتوں پر روک لگانے کیلئے کئی اہم مشورے دیئے تھے۔ پینل نے یہ بھی کہا تھا کہ کرنسی پالیسی کے سلسلہ میں فیصلہ کا اختیار صرف آر بی آئی گورنر کے بدلے ایک کمیٹی کو دیاجائے حالانکہ یہ آسان نہیں ہگا۔ اس کیلئے آر بی ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔
بڑھتے مالی خسارہ کو پورا کرنے کے فوری اقدامات کے تحت حکومت کو سرمایہ کاری کا سہارا لینا ہوگا۔ گذشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے ۳؍ارب ڈالر کا بندوبست کیا تھا حالانکہ یہ بھی حکومت کے ہدف کا صرف ایک تہائی ہی تھا۔ سابق حکومت نے کہا کہ وہ مالی سال ۱۵-۲۰۱۴ء میں سرمایہ کاری کے ذریعہ ۵۶ ہزار ۹۰۰کروڑ روپئے کابندوبست چاہتی ہے نئی حکومت کو اس اعداد وشمار کی تصحیح تو کر سکتی ہی لیکں مالی خسارہ کو پورا کرنے کیلئے سرمایہ کاری سے منہ نہیں موڑا جا سکتا۔حالانکہ یہ سرماریہ کاری کہاں کرنا ہے ، یہ طے کرنا ایک بڑا چیلنج رہے گا۔ مالی خسارہ کو پورا کرنے کیلئے سبسڈی میں تخفیف بھی ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ قدم سب سے زیادہ غیر مقبولیت والے قدموں میں سے ایک ہے۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی ایجنڈہ میں کہا تھا کہ وہ ترقی کی کیلئے رقم کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے مالیاتی نظم ونسق سے بھی کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ فی الحال یہ ملک کی کل گھریلومجموعی پیداوار کا ۲ء۲فیصد سبسڈی میں چلا جاتا ہے۔ نئی حکومت کیلئے بغیر عوام کو ناراض کئے اس فیصد کو کم کرنا مشکل کام ہوگا۔