نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) مسٹر نریندر مودی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 5 ۔ ریس کورس روڈ میں آج رہنے چلے گئے۔مسٹر مودی نے 26 مئی کو ملک کے 15 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا تھا تاہم وہ اب تک گجرات بھون میں عارضی طور پر مقیم تھے۔ وہ آج صبح پانچ ریس کورس روڈ میں منتقل ہو گئے۔ اس موقع پر پوجا ارچنا کی گئی۔ ان کے ساتھ رہنے والے بیشتر افراد بھی پانچ ریس کورس روڈ میں منتقل ہوگئے۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 7 ریس کورس روڈ کے بنگلہ میں مقیم تھے۔ مسٹر مودی کی حلف برداری کے بعد ڈاکٹر سنگھ اسی دن شام کو اپنی نئی رہائش گاہ تین مورتی لال نہرو مارگ میں رہنے چلے گئے تھے جبکہ مرمت کا کام جاری رہنے کے سبب مسٹر مودی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں منتقل
نہیں ہوپائے تھے۔مسٹر مودی 7۔ریس کورس روڈ کے بنگلہ کو اپنے دفتر کے طور پر استعمال کریں گے