گورکھپور (نامہ نگار)۔’اچھے دن آئیں گے‘کا خواب دکھا کر عوام کو بیوقوف بنانے والے وزیر اعظم نریندر مودی گرانی پرقابو پانے میں ناکام ثابت ہو گئے ہیں۔ ریل کرائے میںاضافہ کے علاوہ خوردنی اشیا کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ عوام خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ مذکورہ الزام ضلع کے کانگریس عہد ہ داران نے عاید کیا۔ انھوںنے مہنگائی کاپتلانکا ل کر مخالفت درج کرائی ۔ ضلع کانگریس کمیٹی اور نہرو نوجوان منچ کے کارکنان آج صبح منشی پریم چند پارک میں جمع ہوئے ۔ ’گرانی ایکسپریس‘کی بارات میں آپ کاخیرمقدم ہے ۔ تحریر کردہ بینروںکو لے کر اور ٹھیلوں پرسزیاںرکھ کر بینڈ باجے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری انور حسین نے کہا کہ اچھے دن آئیں گے ،کا سبزباغ دکھا کر مودی نے عوام کوگمراہ کیاہے۔
ریل کرایہ میں اضافہ سے عوام خود کوٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ ایسو سی ایشن کے سکریٹری دویندر نشاد،دھروچند پاسوان نے مشترکہ طور پرکہاکہ نریندر مودی کاجھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ مظاہرین میںمحمد خالد ،نرملا ورما، موتی لال یادو، جتیندرپرجاپتی ، ببلو شاستری،اور سونو کمار سمیت کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔